• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آج سے اہم مقدمات کی سماعت کراچی میں کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارآج سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے،انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کیس، سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، زمینوں کا انتقال، زمینوں کی غیرقانونی منتقلی کیس،اسمال انڈسٹریز کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس سمیت دیگر مقدمات میں چیف سیکرٹری سندھ و بلوچستان، اسی ای او کے الیکٹرک، اٹارنی جنرل، آئی جی اسلام آبادکو سمیت دیگر حکام کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو (آج ) کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجربینچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اخترشامل ہونگے۔ کراچی رجسٹری سے مذکورہ مقدمات میں پیش ہونے اوراپنی اپنی رپورٹس پیش کرنے کےلیے چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری بلوچستان،آئی جی اسلام آباد، ایڈمنسٹریٹر لاہور، اٹارنی جنرل آف پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختون خوا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز، سیکرٹری فنانس سندھ،سیکریٹری محکمہ صنعت سندھ سمیت دیگر حکام کو بھی نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ دریں اثناء بدھ کو بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں فاضل بینچ اہم مقدمات کی سماعت جاری رکھیں گےجن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیس لگژری گاڑیوں کی واپسی ، آئل ٹینکرز منتقلی کیس،مٹھی اسپتال میں اموات ،فراہمی و نکاسی آب،کیس،میڈیکل یونیورسٹیز کیس سمیت دیگر اہم مقدمات شامل ہیں جبکہ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک ، مئیرکراچی ،چیف سیکریٹری سندھ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر حکام کو بھی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین