• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا کلثوم نواز کیلئے گلدستہ، اللہ ان کی والدہ کے درجات بلند کرے، مریم

بلاول کا کلثوم نواز کیلئے گلدستہ، اللہ ان کی والدہ کے درجات بلند کرے، مریم

لندن (نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے اور گلدستہ بھجوانے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ بلاول بھٹوزرداری کی والدہ کے درجات بلند کرے۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں، دل کرتا ہے امی آنکھیں کھولیں اور بات کریں، والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز انکی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی دعائیں سنتا ہے اور قوم میری امی کیلئے دعا کرے جبکہ بلاول کا کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا اور پھول بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اللہ بلاول بھٹوزرداری کی والدہ کے درجات بلند کرے۔

تازہ ترین