مٹھی (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رہنما اور غوثیہ جماعت کے سربراہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے،وقت آگیا ہے اہل سندھ پی پی سے جان چھڑائیں یہ اب زر اور زرداری کی پارٹی رہ گئی، بھٹو کے نظریئے کو دفن کردیا گیا ہے۔وہ تھرپارکر این اے 221 کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت چل رہی ہے، پیر صاحب پگارو اور سروری جماعت نے بھرپور تعاون کیا۔ 2013 کے الیکشن میں پی پی والوں نے غنڈہ گردی کی، 15 دن تک نتائج ہی جاری نہ دیئے گئے ۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن سے نجات حاصل کرنے کا ۔انہوں نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے کہا کہ اگر رینجرز نہ ہو تو کراچی کا امن تباہ ہوجائے ،انہوں سے کہا کہ تھر میں بچوں کی اموات کے بعد تھر کے لیے اربوں روپے کی گرانٹ نواز شریف اور آصف زرادری نے جو دیئے وہ کون کھا گیا،اب انشاء اللہ ان ٹھکیداروں کا مقابلہ کرینگے۔ خیبرپختونخواہ سے تبدیلی کی لہر چلی ہے جو کہ پنجاب سے ہوتی ہوئی اب سندھ میں آگئی ہے،ارباب رحیم نے اصول کی سیاست نہیں چھوڑی سندھ میں بڑے بڑے برج الٹ جائینگے ، فیصلہ ہوا ہے پیرصاحب پگارو، مخدوم جمیل الزمان اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے سے تعاون کرینگے۔اس موقعے پر سابقہ وزیر اعلی سندھ ارباب رحیم،لال مالہی،رمیش وانکوانی،بھگوان داس بھیل،چنیسر آریسر ،عبدالرزاق راہموں،قمر الدین و دیگران بھی موجود تھے۔عمرکورٹ سے نامہ نگار کے مطابق سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دی جائے گی عوام سندھ میں پیپلزپارٹی سے نجات کےلیے ھمارا ساتھ دیں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے انشاءاللہ عوام کو الیکشن میں سرپرائز دینگے جلسے عام سے سابق ایم این اے لال مالھی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکاڈ توڑ دیئے ہیں آج سندھ کی عوام پینے کے پانی کیلئے پریشان ہے عمرکوٹ کی عوام پینے کے پانی کی ایک بوند کیلئے تڑپ رہی ہے ۔