• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آج کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس آج کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج سے 22 جون تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس جن مقدمات کی سماعت کریں گے ان کے لارجر بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے جبکہ بینچ ٹو بھی کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس فیصل عرب شامل ہوںڈ گے۔

سابق وزراء اور افسران کی لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیال گیا جبکہ لارجر بینچ لگژری گاڑیاں ایف بی آر کی تحویل سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری، محکمہ ریونیو سے متعلق اہم کیسز، مٹھی میں بچوں کی ہلاکت، ماحولیاتی آلودگی، زمینوں پر قبضے کے مقدمات، واٹر کمیشن، کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات سے متعلق درخواستوں کی بھی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے سے گزرنے والی سڑک پولیس نے آرٹس کونسل تا شاہین کمپلیکس ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے۔

تازہ ترین