• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دفتر سے 20 ہزار افراد کے قاتل کا پورٹریٹ ہٹا دیا‘

’دفتر سے 20 ہزار افراد کے قاتل کا پورٹریٹ ہٹا دیا‘

برسٹل کی نئی لارڈ میئر نے اپنے دفتر سے 20 ہزار افراد کے قاتل کا پورٹریٹ ہٹا دیا۔

شاید آپ کو یقین نہ آئے مگر دنیا بھرمیں جمہوری اقدار کے لیے معروف برطانویوں کا ہیرو ایک ایسا شخص بھی تھا جس نے20 ہزار لوگوں کو قتل کیا تھا اور جو ہزاروں افریقیوں کو غلام بنا کر بیچنے میں بھی ملوث تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ کولسٹن اٹھارویں صدی میں رائل افریقہ کمپنی کا مالک تھا اور مغربی افریقہ سے انسانوں کو خرید کر شمالی امریکا میں غلام بناکر بیچنے میں ملوث تھا تاہم ان سب باتوں کو فراموش کرکے برسٹل شہر کی ترقی میں بنیادی کردار کے باعث ایڈورڈ کو ہیرو کا درجہ دیا گیاتھا اور اسی وجہ سے اس کی تصویر میئر کے دفتر میں لگائی گئی تھی۔

تاہم نئی لارڈ مئیر نے اپنے دفتر سےکولسٹن کی تصویر ہٹا کر شیرکی تصویر لگا دی ہے۔

نئی لارڈ مئیر کلیو لیک کا کہنا ہے کہ وہ ہزاروں انسانوں کوغلام بنانے والے قاتل شخص کی تصویر کے ساتھ سکون سے کام نہیں کرسکتی تھیں۔

تازہ ترین