• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ : چوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

ٹھٹھہ(نامہ نگار) تین ہفتے قبل ٹھٹھہ کے محلہ اسلام پورہ میں واقع تاجر انیس چھاپائی کے گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی کی چوری میں ملوث ملزمان تاجر کے اپنے ہی قریبی عزیز نکلے۔ ٹھٹھہ پولیس نے شاہ ابراہیم محلہ میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو ملزمان سگے بھائیوں شجاع اور افق قریشی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے اور چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین