• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لانڈھی میں ٹریلر الٹ گیا، نیچے دب کر نوجوان جاں بحق

کراچی: لانڈھی میں ٹریلر الٹ گیا، نیچے دب کر نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کے حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش کو ٹریلر کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر2میں تیزرفتار ٹریلر پر کھڑے نوجوان پر چڑھ گیا، تیز رفتار ٹریلر فٹ پاتھ سے اتر کر نالے میں پھنس گیا، نوجوان ٹریلر تلے دب کر زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان فٹ پاتھ پر بیٹھا تھا کہ نالے میں پھنستے ہوئے ٹریلر کی زد میں آکر اس کے نیچے دب گیا۔

نوجوان ٹریلر تلے زخمی حالت میں دبا کافی دیر تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا، کوئی کرین،پو لیس یا ریکسکیو اہل کار موجود نہیں تھا۔

اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت نو جوان کو نکالنےکی کوشش کرتے رہے تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور اور کلینر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کافی جدوجہد کے بعد اہل علاقہ نے نوجوان کی لاش ٹریلر کے نیچے سے نکال لی جسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد پولیس ،انتظامی مشینری اور امدادی ٹیموں کے نہ پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

تازہ ترین