• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں سے متعلق بھی سچ بتائیں،خرم نواز گنڈاپور

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ چودھری نثار نواز شریف کے حوالے سے بہت سارے سچ اگلنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لہٰذا وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے متعلق بھی سچ سامنے لے آئیں،شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے کان سچ سننے کے منتظر ہیں ، خرم نواز گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چودھری نثار نواز شریف کی سیاست کے پہلے دن سے لے کر اقتدار کے آخری دن تک ان کے پرموٹر رہے۔ جب ہم کہہ رہے تھے نواز شریف نااہل ہیں اس وقت چودھری نثار انہیں صادق اور امین کے لقب سے پکاررہے تھے اور نواز شریف کے کہنے پر سیاسی کارکنوں کا جینا دوبھر کررہے تھے۔
تازہ ترین