• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ کی علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

پولینڈ کی علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

پولینڈ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کی تعریف کی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا پولینڈ کے سرکاری دورے پر وارسا پہنچنے پر بھرپور خیرمقدم کیا گیا، انھوں نے اپنے دورہ پولینڈ کے دوران پولش وزیر قومی دفاع، نائب وزیر قومی دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، مسلح افواج کے سربراہ اور بری فوج کے سربراہ سمیت پولینڈ کی فوج کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ امور، جیو اسٹراٹیجک معاملات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پولینڈ کی فوجی قیادت نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کی تعریف کی اور انہیں قابل ستائش قرار دیا اور دونوں ملکوں کے مابین تربیت کے شعبے میں تجربات کے تبادلے کی خوہش ظاہر کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کے آرمامنٹ گروپ وارسا اور پوزنان شہر میں بری فوج کے تربیتی مرکز و ملٹری ایوی ایشن کا دورہ کیا۔

اس سے قبل پولش فوج کے جنرل کمانڈ ہیڈکوارٹر وارسا پہنچنے پر جنرل قمر باجوہ کو پولش فوج کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پولش وزیر قومی دفاع ماریوش باشچاک کے ساتھ جنرل قمرباجوہ کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی شعبے میں مزید تعاون پر زور دیا گیا۔ پولینڈ کے وزیر دفاع نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین مزید تعاون کی گنجائش موجود ہے۔

یادرہے کہ پولش وزیر دفاع اس سے قبل اپریل میں پاکستان کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔

تازہ ترین