• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرائض ونوافل کی ادائیگی کاطریقہ کیا ہے؟

سوال:۔ نفل، سنت اور فرض نمازوں کو ادا کرنے کا کیا علیحدہ طریقہ ہےیا پھر ان سب کا طریقہ ایک ہی ہے یا صرف نیت باندھنے سے ہی الگ ہو جاتی ہیں؟ میری کنفیوژن دور کردیں۔(فرح خالد)

جواب:۔ سنتِ مؤکدہ ادا کرنے کا وہی طریقہ ہے جو فرض نماز ادا کرنے کا ہے،البتہ چار رکعت والی سنتِ مؤکدہ میں چاروں رکعتوں میں سورۃالفاتحہ کے بعد کوئی اور سورت بھی ملائی جائے گی،جب کہ فرض نماز میں آخری دو رکعت میں صرف سورۃ الفاتحہ پر اکتفاء کیا جائے گا۔ سنن غیر مؤکدہ اور نوا فل میں چوں کہ ہر دو رکعت کی حیثیت مستقل نماز کی ہے، اس لیے ان میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ دوسری رکعت کے قعدہ میں ”التحیات“ کے بعد درود شریف بھی پڑھیں اور تیسری رکعت میں کھڑا ہونے پر ثناء بھی پڑھیں۔(الدر المختار2 / 28۔6 / 732 مراقی الفلاح شرح نور الايضاح (1 / 100)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین