کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ٹیبل ٹینس کی دو فیڈریشنز کے باعث پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے اخراجات برداشت سے انکار کردیا ہے، پی ایس بی کے ترجمان اعظم ڈار نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس بیحسن ودود گروپجبکہ اولمپکس ایسوسی ایشن ایس ایم سبطین گروپ کو تسلیم کرتیہے، اس حوالے سے ہونے والے دو مختلف اجلاسوں میں الگ، الگ فیڈریشن کے نمائندے آئے تھےجس کے بعد پی ایس بی نے قومی ٹیم کا خرچہ برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سےاگلے ہونے والے اجلاسوں میں صورت حال واضح ہوجائے گی، اگر معاملات میں بہتری آگئی تو ٹیم کو شرکت کی اجازت دی جائے گی دوسری صورت میں قومی ٹیم کی اس مقابلے میں شرکت کا امکان کم ہے۔دریں اثنا پاکستان اسپورٹس بورڈ سے الحاق یافتہ فیڈریشن کے سکریٹری کفایت اللہ خان نے کہا ہے ہماری اب کی کوشش اور خواہش ہے کہ پاکستان میںایک فیڈریشن کام کرے۔ سوات سے فون پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مخالف فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین کوتجویز دی ہے کہ وہ بطور چیئرمین ہمارے ساتھ تعاون کریں، ہم ان کی خدمات اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کھیل میں اختلاف کی وجہ سے کھلاڑی متاثر ہورہے ہیں۔