کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو حق اور سچ کی خاطر قربانی دینے والوں کے عظیم جذبوں کا تسلسل ہے بی بی شہید نے اپنی سیاسی اور ذاتی زندگی میں آنے والے مصائب کا جس جرات سے مقابلہ کیا وہ پاکستان کی تاریخ کا ایسا باب ہے جس کی دوسری مثال ملنا ممکن نہیں آج ہم جہاں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پران کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں وہاں اس عزم کااعادہ کر رہے ہیں کہ شہید بی بی کے عوامی خدمت کے مشن کی تکمیل کیلئے ہرسطح پراپنی کوششیں جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 12کے چیئرمین حبیب حسن، بلدیہ جنوبی کونسل میں قائد ایوان محمود ہاشم ، علی سلیمان سومرو،ابراہیم گل،انورفوجی، احمدگھانچی، عبدالحمید جت، تنویرہارون، خالد اور خواتین رکن حفیظہ نور،گلشن داد،حنیفہ لال محمد،انیسہ عمراورزینب سنگھاربھی موجود تھیں چیئرمین ملک محمدفیاض نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے سیاست میں مفاہمت ، برداشت اور عمل کی بنیاد رکھی جبکہ خود تمام سیاسی زندگی جبر و آزمائش میں گذارتے ہوئے جراتمندی،بہادری اور بردباری کی شاندار قابل رشک مثالیں قائم کیں۔