• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت منصفانہ الیکشن کی طرف نہیں جارہے، چوہدری شجاعت، پیرپگارا

الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت منصفانہ الیکشن کی طرف نہیں جارہے، چوہدری شجاعت، پیرپگارا

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالٰہی اور جی ڈی اے کے رہنمائوں پیر صاحب آف پگارا پیر صبغت اللہ شاہ اور غوث علی شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کے اقدامات منصفانہ الیکشن کی طرف نہیں جا رہے، انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بین الصوبائی تبادلے کیے جائیں، سابقہ حکومت کے بھرتی کردہ اہلکاروں کو پولنگ ڈیوٹی سے ہٹایا جائے تاکہ 2013ء کے دھاندلی شدہ الیکشن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جا سکے، ساری انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف شریف خاندان کے بھرتی کردہ ہیں ان حالات میں صاف و شفاف الیکشن ممکن نہیں، 2013ء والا ہی کام ہو گا،پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 2013ء الیکشن میں دھاندلی والے اقدامات اٹھائے گئے تھے، دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ امیدوار کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا جائے، سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی صورتحال سندھ سے مختلف نہیں، شریفوں نے پنجاب میں 10سال حکومت کی ہے، انہوں نے اپنی پسند سے پنجاب میں افسر تعینات کیے ہوئے ہیں، عمل کچھ اور ہے زبانی کچھ اور ہے ، شریف خاندان نے جو پالیسی بنائی ہے اس پر بات کر رہے ہیں، 2013ء کے الیکشن میں انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اس جیسے الیکشن قابل قبول نہیں جس سے انتشار پیدا ہو ، یہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، سب سے پہلے ایک صوبے کے افسر کو دوسرے صوبے میں تعینات کیا جائے ،پیر صاحب پگارا نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے ہم تیار ہیں لیکن 2018ء کے الیکشن میں بھی پچھلے الیکشن جیسے ہوئے تو ملک کو نقصان ہو گا۔

تازہ ترین