چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا، آج سکھر جائیں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد کا دورہ کریں۔آج شام چیف جسٹس سکھر پہنچیں گے اور سرکاری اسپتال، میڈیکل کالجز کا دورہ جبکہ سکھر میں ہائیکورٹ بار کے ڈنر پروگرام میں شرکت بھی کریں گے۔
سکھر کے بعد چیف جسٹس جمعہ کی ہی شب لاڑکانہ پہنچیں گے اور قیام کے دوران چیف جسٹس چانڈکا میڈیکل کالج کا وزٹ کریں گے جبکہ ہفتے کو منچھر جھیل دورے سمیت حیدر آباد ہائیکورٹ بار کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس نے ایک ماہ قبل لاڑکانہ اسپتال اور دیگر سہولیات کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔