• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی شہرسڈنی میں سجا لائٹ شو اختتام پذیر ہو گیا


آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں دسویں سالانہ شاندارمیوزیکل لائٹ شواختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑتے رہے۔

ہزاروں روشنیوں سے سجے اس سالانہ فیسٹیول میں ناصرف سڈنی کے مشہور ہاربر برج اور اسکے اطراف موجود عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاتے ہوئے شاندار ویڈیو اور لیزرپروجیکشن پیش کا انتظام کیا گیا بلکہ ایسے فوارے بھی نصب کئے گئے ۔

جوموسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر تے رہے ۔کہیں رنگ بدلتی پروجیکشن تھی تو کہیں شاہر اوں پر روشنی کی تتلیاں نظر آ تیں ۔

تازہ ترین