این اے 53 اسلام آباد کی نشست نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد اہمیت حاصل کرلی ہے ۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے ،این اے 53اسلام آباداپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔
اپیلٹ ٹریبونل نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے اور قانونی معاونت کےلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پرہورہی ہیں،نگراں حکومتیں میئرزکوہٹاکرایڈمنسٹریٹرزلائیں۔
دوسری طرف این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ۔
این اے 53 پرشاہد خاقان عباسی کی آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،ان کے وکیل نے کہا کہ جان بوجھ کر کوئی حقائق نہیں چھپائے گئے ،آر او نےقانون کی غلط تشریح کرکےکاغذات مسترد کئے۔
اپیلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور آر آو کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،اسی حلقے سے مہتاب عباسی اورعائشہ گلالئی نے بھی کاغذات نامزدگی مستردکرنےکےفیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا،سماعت 25جون کو ہوگی۔