• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر دیںگے،شہبازشریف

ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر دیںگے،شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر ہی جاری کیے جائیں گے ۔

لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ میرٹ، ڈسپلن اور پارٹی سے وفاداری کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیازی اور زرداری کی نااہلی کےباعث کے پی اور سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کردیا،ہماری خدمت اور کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ کراچی کا امن ہی سندھ میں مسلم لیگ ن کی جیت کی نوید ہے۔

تازہ ترین