لاہور(مانیٹر نگ سیل)مریم نواز حلقہ 127سے الیکشن لڑیں ۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈنے این اے127 سے بطورامیدوارمریم نوازکی منظوری دیدی ہے۔جیو نیوز کے مطابق مریم نوازنے آیندہ انتخابات میں الیکشن لڑنے کے لیے حلقہ فائنل کرلیا۔جس کے مطابق مریم نواز حلقہ 127 سے الیکشن لڑیں گی جس کی منظور ی باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے دے دی ہے۔