لاہور(این این آئی) سابق وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز انتخابات میں این اے 125 سے حصہ لیتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ہوں گا، اگر وہ کسی اور حلقے سے حصہ لیتی ہیں تو پھر میں اپنے حلقے سے امیدوار ہوں گا، میں زعیم قادری نہیں ہوں اگر مجھے ٹکٹ نہ بھی دیا گیا تو بطور کارکن کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہوں پہلا حق میرا بنتا ہے، اگر قیادت نے فیصلہ کیا تو پہلا حق ان کا ہے لیکن اگر وہ اس حلقے سے انتخاب نہیں لڑتے تو پھر میں امیدوار ہوں گا۔