راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)الیکشن 2018کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کے تحت امیدواروں کی مانیٹرنگ کیلئے افسران کا تقرر کردیا گیا ۔نئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر نے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلی میٹنگ مانیٹرنگ افسران کے ساتھ کی جس میں انہیں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی مانٹیرنگ کے ساتھ ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کے صوبائی حلقوں کیلئے دو دو آفیسرز پر مشتمل ٹیموں کی تقرری کی گئی ہے۔جو امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی خلاف ورزیوں پر نظر رکھیں گی۔ پی پی چھ کیلئےمیونسپل آفیسر ریگولیشنز مری،سوشل ویلفیئر آفیسراربن کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مری،پی پی سات کیلئے میونسپل آفیسر ریگولیشن کلر سیداں اور منیجر سوشل ویلفیئر آفیسرمحکمہ سوشل ویلفیئر راولپنڈی،پی پی آٹھ کیلئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرخان اور سپرنٹنڈنٹ سوشل ویلفیئر یاسمین ناز،پی پی نو کیلئے سپرنٹنڈنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اسما سعید،سوشل ویلفیئر آفیسر اربن کمیونٹی پراجیکٹ گوجرخان،پی پی دس کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز ضلع کونسل اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،پی پی گیارہ کیلئے سوشل ویلفیئر آفیسر عباد اللہ ساجد اور منیجر کرائسز سنٹر کمپلیکس شمس آباد انیلہ تسنیم،پی پی بارہ کیلئے میونسپل آفیسر ریگو لیشنز ٹیکسلا،سوشل ویلفیئر آفیسر سانیہ خان،پی پی تیرہ کیلئے محمد وسیم اے ڈی ڈیزائن سوشل ویلفیئر صنعت زار،حرا زاہد میڈیکل سوشل آفیسر،پی پی چودہ کیلئے میڈیکل سوشل آفیسر طاہرہ کاشف اور عدنان شہزاد سوشل ویلفیئر آفیسر،پی پی پندرہ کیلئے میڈیکل سوشل آفیسر عماران ساجد راجہ اور سرفراز مسیح میڈیکل سوشل آفیسر،پی پی سولہ کیلئے عامر شہزاد شاہ سوشل ویلفیئر آفیسر اور فائزہ اقبال سوشل ویلفیئر آفیسر ،پی پی سترہ کیلئے ایس ڈی او ہائی وے ٹیکسلا اور غلام زہرہ صدیقی سوشل ویلفیئر آفیسر ،پی پی اٹھارہ کیلئے عالیہ شاہین میڈیکل سوشل آفیسر،ایس ڈی او ہائی وے سی اینڈ ڈبلیو،پی پی انیس کیلئے علینہ شریف میڈیکل سوشل آفیسر اور فاطمہ احمد میڈیکل سوشل آفیسر جبکہ پی پی بیس کیلئے آسیہ منیب ویمن میڈیکل آفیسر اور مظفر حسین ڈی او آئی پی ایم کو مقرر کیا گیا۔