• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں خواتین کو استحصال کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، عیسائی خیراتی ادارے کیلئے کام کرنے والی پانچ خواتین کو اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعہ بھارتی ریاست جھارکنڈ میں پیش آیا جہاں ادارے کی پانچ خواتین انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ڈرامہ پیش کر رہی تھیں کہ اس دوران انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے خواتین کی وڈیو بنائی اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس آفیسر راجیش پراساد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین ’آشا کرن‘ نامی غیر سرکاری تنظیم کیلئے کام کرتی ہیں ، جو ایک مقامی عیسائی مشنری گروپ کے زیرانتظام ہے۔

تازہ ترین