امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے کل اثاثوں کی مالیت 29لاکھ روپے ہے ۔
سراج الحق کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،ان کے نام پر 3بینک اکائونٹس ہیں جبکہ ایک اکائونٹ اہلیہ اور ایک بیٹے کے نام پر ہے۔
دستاویز کے مطابق سراج الحق کے خاندان کے 5بینک اکائونٹس میں 18لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے ۔
سراج الحق کی فیملی کے پاس ساڑھے 4تولے زیور اور 12کینال مشترکہ زمین بھی ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع دیر میں ایک نجی اسکول میں حصہ دار بھی ہیں۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 2بار وزیر خزانہ اور سینئر وزیر رہنے والے سینیٹر سراج الحق کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہےجبکہ ان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں ہے اور وہ بینک ڈیفالٹر بھی نہیں ہیں۔