• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، تین ہفتوں سے لاپتہ شخص کی بازیابی کیلئے سولنگی برادری کا احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار) تحصیل میرپور بٹھورو کے گاؤں گل محمد سولنگی کے مکینوں نے گزشتہ 20 روز سے لاپتہ گاؤں کے وڈیرے صالح محمد سولنگی کی بازیابی اور مقامی زمیندار کی زیادتیوں کے خلاف ملاح اتحاد تحریک سندھ کے چیئرمین آدم گندرو، میر علی سولنگی، محمد علی سولنگی و دیگر کی قیادت میں پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملاح اتحاد تحریک سندھ آدم گندرو، میر علی سولنگی و دیگر نے کہا کہ گاؤں گل محمد سولنگی کی معزز شخصیت وڈیرو صالح سولنگی گذشتہ 20 روز سے لاپتہ ہے اور انہیں شبہ ہے کہ انہیں مبینہ با اثر مقامی زمیندار نے اغوا کرایا ہے کیونکہ مذکورہ زمیندار گذشتہ کافی عرصہ سے گاؤں کے مکینوں کو بیدخل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گاؤں کے وڈیرے کو فوری بازیاب کراکے مکینوں پر درج جھوٹے مقدمات ختم کرائے جائیں اور با اثر زمیندار کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین