• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈو یژ ن ندیم ارشاد کیا نی نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کے انعقا د کیلئے الیکشن کمیشن کے سا تھ مکمل تعاون کیا جا ئے گا ۔ملتا ن ڈ ویژ ن کے تما م ڈ پٹی کمشنرز اپنے اضلا ع میں الیکشن کمیشن کے ضا بطہ اخلا ق پر عمل درآ مد کو یقینی بنا ئیں ۔ضا بطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کر نے والے امید وار کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے اور اس کی باقاعد ہ رپو رٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا ئی جا ئے ۔ان خیا لا ت کا ظہا ر کمشنر ملتا ن نے جنر ل الیکشن کے انتظا ما ت با ر ے جا ئز ہ اجلاس کی صدا رت ہو ئے کیا ۔کمشنر ملتان نے کہاکہ جن پولنگ سٹیشنو ں پر سہولتوں کا فقد ان ہے ان کو مکمل کر کے فو ری رپور ٹ پیش کی جا ئے ۔پولنگ سٹیشنوں پر ٹوا ئلٹ ،صاف پا نی ، چا ر دیو ار ی ،سکیورٹی کیمر وں ،صفا ئی کی بہتر ین صورتحا ل اور بلاتعطل بجلی کی فر اہمی کو ہر صو ر ت ممکن بنا یا جا ئے ۔اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر ملتان مد ثر ریا ض ملک نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلع ملتا ن میں الیکشن مانیٹرنگ کیلئے 26 ضلعی افسراوں کو تعینا ت کر دیا گیا ہے ۔اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر وہا ڑ ی عرفان علی کاٹھیا ،ڈ ی سی لودھرا ں ثاقب علی عطیل ،ڈ ی سی خانیوا ل اشفا ق احمدچوہدر ی ،ایڈ یشنل کمشنر سرفر ازاحمد ،اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بخا ری ،ایس ایس پی شریف ظفر بھی مو جود تھے ۔
تازہ ترین