لاہور (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)عمران خان، مریم نوازاور چوہدری نثارکےکاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔جبکہ ایازصادق، پرویز ملک بھی الیکشن کیلئے اہل قرار پائے ہیں۔ علیم خان کے کاغذات کی منظوری کیخلاف درخواست پرنوٹس جاری کر دیا گیا۔ اپیلیٹ ٹربیونل نے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگرکی اپیلیں مسترد کرتے ہوئےاین اے 125میں مریم نواز کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا۔ یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا جس میں کہا گیا کہ مریم نواز نے اثاثے ظاہر نہیں کئے،حقائق چھپانے پر مریم نواز کو نااہل قرار دیاجائے۔این اے 125سے ہی الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سردار ایازصادق اور پرویز ملک کوبھی الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیااورتحریک انصاف کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ ایپلٹ ٹربیونل میں علیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پرٹربیونل نے علیم خان اور دیگر فریقین کو 25 جون کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔