• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ نے میری آواز پر ردعمل ظاہر کیا ،مریم نواز

والدہ نے میری آواز پر ردعمل ظاہر کیا ،مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میری آواز پر والدہ نے کچھ ردعمل ظاہر کیا ہے ،محسوس ہوتا ہے وہ میری باتیں سن رہی ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری کے واضح اشارے دیدیے، ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیشن کم ہونے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں، ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ میں نے آواز دی اور والدہ نے حرکت کی، والدہ کے حرکت کرنے پر ہمیں احساس ہوا کہ وہ سن رہی ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ والدہ جب ردعمل دیتی ہیں پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑجاتا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے استفسار کیا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری کب تک آجائے گی؟

اس پر مریم نواز نے کہا کہ جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن کے اسپتال پہنچے۔

تازہ ترین