کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے خلاف مایوس کن انداز میں شکست کھانے والی پاکستان ہاکی ٹیم ایک اور شکست سے دوچار ہوگئی۔ہالینڈ کے شہر بریڈا ﷰمیں کھیلی جانے والی چیمپئنزٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2-1 کی شکست اس کا مقدر بنی۔ ایونٹ میں پیر کو آرام کا دن ہے۔ نویں منٹ میں اعجاز احمد نے گول کر کے پاکستان کو سبقت دلا دی جو تین منٹ بعد ہی ٹرینٹ مٹن نے اتار دی، کھیل کے56 ویں منٹ میں گوروز بلیک نے اپنی ٹیم کا دوسر ا اور فیصلہ کن گول بنادیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان میچ میں ہم آہنگی کی کمی نمایاں دکھائی دی۔ اتوار کو بھارت نے ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر لگا تار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ بھارت نے اپنے دونوں میچ جیت کر پوائنٹس پر پہلی پوزیشن پر حاصل کرلی، ایک اور میچ میں ہالینڈ نے بیلجیم کو 6-1کے بڑے مارجن سے شکست دی۔