• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ/اوتھل/ژوب(نمائندہ جنگ/آن لائن/ این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاوہ مکران کوسٹل ہائی وے اور ژوب میں مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب پیر بھبل کراس کے مقام پر ہائی ایس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد شفیق احمد ،محمد زبیر ،ملک محمد اجمل اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 27فراد زخمی ہوگئے جن میں کبیر ،نورالنساء ،فوزیہ ،صائمہ ،مسکان ،مہرالنساء ،محمد حسنین و دیگر زخمی ہو گئے جنہیں فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا کر دیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاشیں لیویز نے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ درایں اثناء ژوب سے این این آئی کے مطابق شہاب زئی کراس کے قریب ٹریفک حادثہ دو سگے بھائی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ژوب کوئٹہ روڈ شہاب زئی کراس کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سورا فضل رحمان ولد امیرزمان موقع پر جاں بحق جبکہ انکے ساتھ سوار انکا بھائی صورت خان شدید زخمی ہوئے لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین