• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) 2018 ءکے الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ لوگ اب لوگوں کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ ان خیالاتکا اظہار مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز شاہ رکن عالم کالونی زیڈ بلاک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے اپنی جیبوں بھر نے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا کیونکہ پٹرول اور بجلی پر ناجائز ٹیکس لگا کر عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ گامزن کرے گی ۔اس موقع پر سابقہ ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری،رانا ندیم چوہدری الیاس نبیلہ بٹ رانا جبار و دیگر نے خطاب کیا ۔
تازہ ترین