• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف احتساب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف فیملی کے خلاف آج پیر 25جون کو احتساب ریفرنسز کی سماعت ہوگی،احتساب کورٹ کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے حتمی دلائل سنیں گے خواجہ حارث پہلے بھی تین روز اپنے حتمی دلائل دے چکے ہیں۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے لندن میں روک گئے ہیں اور انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی حالت سنبھالنے تک واپس نہ آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔وکیل صفائی خواجہ حار ث پیر کو نہ صرف حتمی دلائل آگے بڑھائیں گے بلکہ نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے مزید استثنیٰ کی درخواستیں بھی داخل کریں گے۔ واضح رہے کہ فاضل عدالت نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے حاضری سے چار روز کا استثنیٰ دیا تھاجو جمعہ 22 جون کو ختم ہوگیا تھا۔
تازہ ترین