• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتایا جائے کون سی طاقتیں الیکشن سبوتاژ کرناچاہتی ہیں،چوہدری شجاعت

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بیان کہ عالمی طاقتیں الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عوام کو اصل حقائق بتائیں کہ کون سی عالمی طاقتیں اس مکروہ سازش میں ملوث ہیں، نگران حکومت فوری ایکشن اور چیف جسٹس نوٹس لیں کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ انتخابی عمل میں فوج کو شریک کر کے اس کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ فوج کی نفری کو انتخابی ذمہ داریاں سونپنے سے عالمی طاقتوں کا دھاندلی کروا کے فوج کو براہ راست ملوث کرنے کا منصوبہ ہے، الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی وغیرہ کی ذمہ داری بھی فوج کو دی جائے گی ،ماضی سے سبق نہ لینے کے مترادف ہے،یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا، 2008ء میں بھی یہ سازش ہو چکی ہے ،جب امریکی حکام جو بائیڈن، جان کیری اور چک ہیگل پرویزالہٰی کے پاس آئے تھے اور واضح کہا تھا کہ اگر آپ کی پارٹی الیکشن جیتی ہے تو امریکہ نتائج تسلیم نہیں کرے گا، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونی طاقتیں پہلے بھی پاکستان کی سیاست میں ملوث رہی ہیں۔
تازہ ترین