• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پر راولپنڈی میں کارروائی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ممنوعہ سائز کے لگائے گے انتخابی امیدواروں کے ہورڈنگز ، بل بورڈز، پینا فلکس قبضے میں لے لئے ۔ اس کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی لیاقت علی کلہوڑ، سٹی و کینٹ مجسٹریٹس اور مانیٹرنگ افسران نے حصہ لیا ۔ کرال چوک سے چوہٹر چوک تک کے علاقوں میں سڑکوں کے کناروں اور میڈین کے علاوہ دیگر مقامات پر انتخابی امیدواروں کی طرف سے ایسے سٹیمرز، بل بورڈز ، بینرز قبضے میں لے لئے گئے جن کی ممانعت کی گئی ہے۔ کاروائی میں بڑی تعداد میں ملازمین نے حصہ لیا جنہوں نے الیکشن کمشن کی طرف سے انتخابی عمل کے حوالے سے واضح طور پر جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کئے جانے پر پبلسٹی میٹریل قبضے میں لے لیا۔امیدواروں سے کہا گیاہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں حصہ لینے والے امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں اورمقررہ سائز کے مطابق پمفلٹس، پوسٹرزو بینرز آویزاں کریں ۔ انتخابی مہم کے دوران پینا فلکس، ہولڈرنگز ، بل بورڈز اور واک چاکنگ کی سختی سے ممانعت ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین