• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 دیار غیر میں بسنے والے ہم وطن ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں اس طرح شریک ہوتے ہیں گویا اُن کا قریبی رشتہ ہو،جبکہ یہاں بسنے والے ہم وطن کسی ایک خطے کے نہیں بلکہ وطن عزیز کے مختلف علاقوں سے آئے ہوتےہیں اور پردیس میں اپنے وطن کے لوگوں سے مل کر وہ ایسی خوشی محسوس کرتے ہیں جیسے وطن عزیز میں اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں۔

دوحہ کے کہنہ مشق شاعرکے اعزاز میں تقریب
شاعر شوکت علی ناز کی شادی کی چالیسویں سالگرہ پر کیک کاٹا جارہا ہے

پردیس میں بسنے والوں کے دکھ، درد،ہنسی ،خوشیاں سب سانجھی ہوتی ہیںیہی وجہ ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں ایک دوسرے کو شریک کرتے ہیں۔گزشتہ دنوںسرزمین دوحہ کے کہنہ مشق شاعر شوکت علی ناز کی شادی کی چالیسویں سالگرہ کے موقعے پر ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا،جس کا انتظام وانصرام چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن،سید فہیم الدین کی طرف سے کیاگیا۔ بلا شبہ یہ تقریب شوکت علی نازاوراُ ن کی اہلیہ کے لیےکسی سرپرائز سے کم نہیں تھی ۔جن احباب نے شرکت فرما کر اس شام کو چار چاند لگائے اور خوشیوں کو دوبالا کیا ان میںڈیفنس اتاشی ،سفارت خانہ پاکستان عرفان تاج و اہلیہ، چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن ،قطر،فہیم الدین ہاشمی و اہلیہ، عتیق الرشید، عبدالرحیم،سابوہیبو،محمد صبیح بخاری، اعجاز حیدر، شاہدرفیق ناز، حبیب النبی شامل تھے۔ پنج ریڈیو کی طرف سے کیک کا اہتمام کیا گیاتھا، جسے خواتین و حضرات کی موجودگی میں شوکت علی ناز اور ان کی اہلیہ کلثوم کوثر نے کاٹا،انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد کے ساتھ احباب سے دعائیں اورتحائف وصول کئے ۔شرکاء کے لئے میزبان کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 

 (سلیم الدین،دوہا)

تازہ ترین