سکھر(بیورو رپورٹ) سیپکو ترجمان منظور احمد سومرو کے مطابق ایف آئی اے اور سیپکو کی ٹیموں نے آرائیں روڈکے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی اور وہاں غیر قانونی طور پر چوری کی بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر ملزم گل میمن کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی اے پولیس اسٹیشن سکھر میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سیپکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو سیپکو دلاور حسنین کی سربراہی میں سکھر، لاڑکانہ اور دادو سرکل میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں سیپکو کے ساتھ ایف آئی اے کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں جبکہ سیپکو کو پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی خدمات بھی حاصل ہیں۔