• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے

سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے
پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام مسئلہ کشمیر پر کتاب کی رونمائی کی گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں يوم يکجہتی کشمیر کے حوالے سےتقریب اور’کشمیر‘کے موضوع پر لکھی گئ کتاب کشمیر کرائسس (ایک غیر حل شدہ مسلم اُمّہ کا مسئلہ، جائزہ اور رائے) کی تقریب رونمائ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جیتی کے لئے کیا گیاتھا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے منسلک لبنانی وزراء، سیاستدان، سفارتکار اور کاروبار ی شخصیات سمیت بیروت میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کشمیر پر بھارتی ظلم اور بربریت پر مبنی فلم بھی دکھائی گئ۔ چارلس رسق، سابق وزیر انصاف نے کہا کہ کشمیر ایک طویل غیر حل شدہ مسئلہ ہے جو بین الاقوامی برادری کی توجہ کا منتظر ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے درمیان بہت یکسانیت ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری میں بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکتوں کی حالیہ لہر اور ان کے انسانی حقوق کی پامالی کو پیش کیا جانا چاہئے۔انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے فیصلے اور لوگوں کی مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کرنا چاہئے۔ پاکستان کے سفیر آفتاب کھوکھر نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ معصوم کشمیروں کی ہلاکتوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اوران کے حق خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے۔بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام آج اپنے حق خود مختاری کے لئےمشکلات کا شکار ہیں اور اسرائیلی افواج بین الاقوامی انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔سفیر کھوکھرنے آرموتی کی کتاب کے معیار اور اس میںموجود معلومات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب نےاس وقت عرب دنیا میں مسلہ کشمیر کو متعارف کروانے میں بہت اہم اور مددگار کا کردار ادا کیا ہے۔

سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے

یونیورسٹی آف لبنان کے قانون، سیاسی اور انتظامی سائنس فیکلٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر احمد مالی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیر کے بارے میں اس کتاب کے ذریعہ مسٹر آرموتی کی کوشش کی تعریف کی۔لبنان کے بین الاقوامی اور اسٹریٹجک ریلیشنز کے صدر پروفیسر ولید اربڈ نے کشمیر کے عوام پر حالیہ مہینوں میں بھارتی مظالم پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر آرموتی کی کتاب ہندوستانی فورسز کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے گی۔

ابوبلال... (لبنان)

تازہ ترین