سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ زندگی میں کچھ وقت ایسا آتا ہے جب سب کچھ چھوڑنا پڑتا ہے،کچھ رشتے ہر چیز پر مقدم ہوتے ہیں۔
ہارلے اسٹریٹ کلینک کے سامنے میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ نہ انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہوں نہ سیاست کے بارے میں، اس وقت میرے سامنے میری والدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں وہ اور میاں صاحب فورا ًپاکستان واپس جائیں گے،دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے ۔