• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف الیکشن کیلئے بلدیاتی ادارے معطل کئے جائیں،پرویز الٰہی

شفاف الیکشن کیلئے بلدیاتی ادارے معطل کئے جائیں،پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو معطل کئے بغیر منصفانہ ،صاف و شفاف الیکشن ممکن نہیں ۔

لاہورکی رہائشگاہ پر ق لیگی رہنمائوں سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو 25 جولائی تک معطل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے بلدیاتی اداروں کے ذریعے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے۔

ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی ارکان اور چیئرمین، پولنگ اسٹاف پر اثر انداز ہونے کے علاوہ ن لیگ کے امیدواروں کے جلسے کروا رہے ہیں ،اس لئےصرف بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز معطل کرناہی کافی نہیں ۔

تازہ ترین