سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ این اے 59سے ن لیگی امیدوار کی گرفتاری کا سن کو بہت دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گرفتری سے متعلق مزید معلومات حاصل کریں گے ۔
چوہدری نثار نے مقابل ن لیگ امیدوار کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ نیب کے اس اقدام سے الیکشن متنازع ہوسکتا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ نیب کا ایک امیدوار کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔