• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسینیٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر سکھر

ویکسینیٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر سکھر

سکھر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے تمام یونین کونسل میڈیکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے ٹیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور کمیونیکیشن پلان تشکیل دیے جائیں ، جبکہ ویکسینیٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ وہ اپنے دفتر میں انسدادپولیو ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے یوسی ایم اوز کو ٹیموں سے تعاون اور رابطے کو بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مائکرو پلان پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس میں خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کیا جائے ۔ ڈی سی سکھر نے ہدایت کی کہ پولیوٹیموں کے ساتھ پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے پولیو کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ مساجد سے پولیو مہموں کی آگہی کے حوالے سے اعلان کروائے جائیں اور کیبل کے ذریعے بھی پیغام چلائے جائیں ۔ ڈی سی سکھر نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ضلعی اور تعلقہ سطح پر آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے ، جبکہ ویکسینیٹرز کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روٹین امیونائزیشن پر خصوصی توجہ دی جائے جس سے بیمار یوں پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین