• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم کی رپورٹ پر نیب کا اعتراض، نواز اور مریم کو 3؍ روز کا استثنیٰ

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے 3 روزکا استثنیٰ مل گیا، بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی،کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش،نیب کااعتراض مسترد کردیا گیا،نواز شریف کےوکیل خواجہ حارث نے پا نچو یں روز حتمی دلائل دیتے ہوئےکہا ہےکہ پاناما جےآئی ٹی کی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے۔ پیر کو احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کی،دوران سماعت نوازشریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے نواز شریف اورمریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، استدعا ہےکہ انہیں حاضری سے7 روز کا استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے استدعا قبول کرتے ہو ئے نوازشریف اور انکی بیٹی کو حاضری سے3 دن کیلئےمستثنیٰ قرار دیدیا تاہم 7روز کیلئے استثنیٰ کی استدعا مسترد کر دی۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردارمظفر نےدرخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹر ہی بہتربتا سکتے ہیں، تاہم عدالت نے نیب کا اعتراض مسترد کر دیا۔قبل ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کےدوران سابق وزیراعظم نواز شریف کےوکیل خواجہ حارث نےپانچویں روز حتمی دلائل دیتے ہوئےکہا ہےکہ پاناما جےآئی ٹی کی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے،میرےموکل لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونر ہیں اور نہ ہی اْنکا ان سےکوئی تعلق ہے،سماعت شروع ہوئی تو جج نے استفسارکیا کہ ملزمان میں سےکوئی بھی نظر نہیں آرہا ٗجس پر خواجہ حارث نےجواب دیا کہ کیپٹن (ر) صفدر تھوڑی دیرمیں پیش ہوجائیں گے، نواز شریف اورمریم نواز بیرون ملک ہیں،اس حوالے سےدرخواست جمع کرانی ہے تاہم تھوڑی ہی دیرمیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔
تازہ ترین