لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی پر توہین عدالت کی کارروائی پر فیصلہ کرلیا جو 29 جون کو سنایا جائے گا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے قصور بار کے صدر مرزا نسیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکلاء نے بتایا کہ 13 اپریل کو قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی جس میں نہ صرف عدلیہ تقاریر کی گئیں بلکہ سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،سماعت کے دوران تمام 6ملزموں نے غیر مشروط معافی مانگی،درخواست گزار کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کیلئے ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے گئے اس لیے ملزموں کو کڑی سزا ملنی چاہیے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر مسلم لیگ نون کے سابق ارکان اسمبلی سمیت مقامی رہنما ؤ ں کیخلاف توہین عدالت درخواست پر فیصلہ 29 جون تک محفوظ کر لیا۔