کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک خواجہ سرا پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ نامعلوم افراد نے پہلے خوشی نامی خواجہ سراء کو پتھر مارے پھر چاقو سے حملہ کردیا۔
ادھر منگھو پیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا، ملزمان فرار ہو گئے۔
سائٹ، شرافی گوٹھ اور پرانی سبزی منڈی سے 4ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسٹیل ٹاؤن سومار گوٹھ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔