• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا الیکشن پلان تیار ، راولپنڈی میں 2574پولنگ اسٹیشن ہونگے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ نے انتخابات2018کیلئے الیکشن پلان تیار کرلیا۔ضلع بھر میں 2574پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گےجن پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے محکمہ بلدیات پنجاب سے25ملین روپے طلب کرلئے گئے ہیں۔ 305 حساس پولنگ اسٹیشنز پر1830کیمروں کی تنصیب کیلئے36ملین روپے طلب کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2574پولنگ اسٹیشنز میں 847 مردوں، 796خواتین اور931مشترکہ ہوں گے۔جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد6204ہوگی۔مردوں کے 3233 اور خواتین کے 2971ہوں گے۔305پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹگری،404بی اور1865کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔پریذائیڈنگ آفیسرز کی تعداد2703اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی تعداد 2703ہے۔جن کی آج کل ٹریننگ کی جارہی ہے۔اے آراوز کی تعداد دس ہزار326ہے۔جن میں4922میل اور5403فی میل ہیں۔پولنگ سٹاف کی تعداد6515ہے۔جن میں 3395میل اور3120فی میل ہیں۔پانچ فیصد ریزرو سٹاف ہوگا۔ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر مسنگ سہولتوں کی نشاندہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ بلڈنگ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں سروے کرکے نشاندہی کریں گی۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کوپی ٹی سی ایل ٹیلی فون دئیے جائیں گے۔
تازہ ترین