• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے،طاہر القادری لندن چلے گئے

لاہور(آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لندن روانہ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے ، ہماری جماعت الیکٹ ایبلز کی نہیں کارکنوں کی ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لے کر قومی جرم اور گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔نیب کیسز کو لمبا کر نے کی بجائے انہیں جلد نمٹائے ، نیب کو دھمکانے والے وہی لوگ ہیں جن کو نیب سے خطرہ ہے الیکشن سے مستحکم حکومت اور اسمبلی بنتے نہیں دیکھ رہا نظریہ اور جدوجہد کی بقا اسی میں ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے۔

تازہ ترین