پیپلزپارٹی کےر ہنمائوں کو انتخابی مہم کے دوران عوام کے غصے اور ناراضی کا سامنا ہے ،سکھر میں لوگوں نے خورشید شاہ اور ناصر شاہ کا گھیرائو کرلیا ۔
سکھر کے علاقے حسین کلوڑ میں لوگوں نے خورشید شاہ اور ناصر شاہ کی گاڑی روک لی اور سابق اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرکے کہا کہ کسی وڈیرے کے کہنے پرووٹ نہیں دیں گے، نوکری کی ضمانت دی جائے۔
علاقہ مکینوں نے خورشید شاہ سے کہا کہ پیپلزپارٹی کےدورمیں بھاگ بھاگ کرتھک گئے،نوکری ملتی ہےتوخاکروب کی۔
اس موقع پر خورشید شاہ اور ناصر شاہ نے علاقہ مکینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔