لٹو تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے تاہم اب اس لٹو کو بھی دیکھ لیں جسے ایک بار چکر دیا جائے تو یہ گھنٹوں گھومتا رہتا ہے ۔جی ہاں دن سے رات اور رات سے دن ہو جائے لیکن یہ لٹورُکنے کا نام نہیں لیتا ۔
حال ہی میں ایک الیکٹرک لٹوکا نام گینز ورلڈ ریکارڈبک میں شامل کر لیا گیاہے جو لگاتار 27 گھنٹے تک 9منٹ اور24سیکنڈز تک گھومتا رہاہے ۔لمبو نامی یہ لٹو دنیا میں سب سے طویل وقت تک گھومنے والا برقی لٹو ہے جو بظاہر تو ایک عام لٹودکھائی دیتا ہے تاہم اس میں جدید ترین میکانیکی نظام نصب ہے جو اسے گھنٹوں بلاتعطل گھمائے رکھتا ہے۔
چارج ہونے والی ایک چھوٹی بیٹری مسلسل لمبو کو متوازن رکھتی ہے تاکہ وہ ہموار انداز میں گھومتا رہااور یہی وجہ ہے کہ یہ لٹو بہت دیر تک گھومنے کی صلاحیت رکھتاہے۔16 گرام وزنی اس لٹو 5کو ہزار روپے میں خریدا جاسکتاہے ۔