• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خواجہ اظہارکا مرلوں پر محیط منہ ، مصطفیٰ کمال کی نو گز لمبی زبان ؟


پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی تنقید پر سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے بھرپور جواب دیا ۔

خواجہ اظہارکا مرلوں پر محیط منہ ، مصطفیٰ کمال کی نو گز لمبی زبان ؟

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن نے مصطفیٰ کمال کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے اور کہا کہ’ میں مرلوں پر محیط منہ کا کچھ نہ کچھ کرلوں گا ،آپ کی نو گز لمبی زبان کا کیا کیا جائے ؟‘

گزشتہ روز ورکز کنونش سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا تھاکہ حرام کھا کھا کر سندھ کے اپوزیشن لیڈر کا منہ 2مرلے کا ہوگیا ہےجس پر خواجہ اظہار نے کہا کہ ان کی شکل اور جسامت چھوڑیں،یہ لب و لہجہ مہاجروں کا نہیں ،سندھ میں مرلے نہیں ہوتے ،بندہ نوکری مرلوں میں کرے تو پھر مرلے بھی یاد رہتے ہیں۔‘

ایم کیو ایم رہنما نے پی ایس پی سربراہ کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک خود ساختہ لیڈر نے ان کے بارے میں خرافات بیان کیں ،جعلی لیڈر کو ان کے لہجے میں جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند دن قبل مجھے فون کیا گیا،میری خوب تعریفیں کی اور عہدوں کی آفر بھی کی، اگر میں اتنا ہی خراب تھا تو آفرز کیوں کی ؟

خواجہ اظہار نے مزیدکہا کہ بغیر نام لئے جعلی لیڈر کو ان کے لہجے میں جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا ، سٹی کونسل سے 12 ، 12 ارب روپے کے چیک دیئے گئے، رقم کس کس کو بانٹی گئی ،کس کس طرح کرپشن کی گئی سب بتاؤں گا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہناتھاکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 124، 243، 253 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، اب پارٹی طے کرے گی انتخاب کہاں سے لڑنا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین