• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک، رانا ثناء (ڈمی) اور سلیم صافی کی ”خبرناک“ میں میر محمد علی سے گفتگو

کراچی (جنگ نیوز)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ (ڈمی) اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک (ڈمی) اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ پاکستان کے نامور صحافی اور سینئر تجزیہ کار سلیم صافی دونوں مہمانوں سے اُن کی سیاسی مصروفیات ، پاکستان کے حالات اور دیگر اہم موضوعات پر اپنے انداز میں خصوصی گفتگو بھی کریں گے۔ سلیم صافی اپنی صحافی برادری سے نالاں کیوں رہتے ہیں؟۔ اس سوال کا جواب بھی اُن سے لیا جائے گا اور وہ یہ بھی بتائیں گے کہ موجودہ سیاسی حالات میں ”کس کا پاؤں کس کی دُم پر ہے“۔ شو کے دوران ”رحمان ملک “ کی جانب سے میر محمد علی اور عائشہ پر کئے گئے حملوں کا دلچسپ احوال بھی دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مجیب عالم کو خراج عقیدت بھی پیش ہوگا۔ طنز و مزاح کا شاہکار یہ دلچسپ شو اب نئے انداز سے میر محمد علی کی میزبانی میں رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین