• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز اشرف 15 کروڑ اور محمد عظیم 34 کروڑ سے زائد کے مالک

پرویز اشرف15کروڑ اورمحمد عظیم 34کروڑ سے زائد کے مالک

گو جر خان (احمد نواز کھو کھرنمائندہ جنگ) حلقہ این اے 58گو جر خان سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ پی پی پی کے امیدوار سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف کے کل اثاثے 15کروڑ28لاکھ اور7 ہزار روپے مالیت کے ہیں جن میں گزشتہ سال صرف 73ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور انہوں نے گزشتہ سال 2لاکھ70ہزار رو پے انکم ٹیکس جبکہ 6077روپے زرعی ٹیکس ادا کیا ۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے را جہ جا وید اخلاص کی کروڑوں رو پے کی درجنوں جائیدادیں ہیں اور انکے زیر استعمال چار ذاتی کا ریں ہیں جن میں سے دو انکی اہلیہ کے نام ہیں فارن کرنسی اکاونٹ کے ساتھ ساتھ انکے ایک اکاونٹ میں 5ملین رو پے بھی مو جود ہیں۔پی ٹی آئی کے امیدواربرائے قومی اسمبلی چو ہدری محمد عظیم کے کل اثاثے 19کروڑ71لاکھ77ہزار498رو پے ہیں اور انکی کمپنیوں کے ذمے 12کروڑ59لاکھ33ہزار 986رو پے واجب الا داہیں ۔راجہ پر ویز اشرف نے اپنے جو اثاثے بیان کئے ہیں اہلیہ کے ملکیتی 100تو لے طلائی زیورات،28لا کھ رو پے مالیت کی BMWکار،ساڑھے 88لاکھ نقدی کے علاوہ دو بنک اکاونٹس میں 80ہزار رو پے،7لاکھ رو پے کا ذاتی استعمال کا فر نیچر،ایف8/4میں زوجہ کی ملکیت تقریبا 27لاکھ رو پے کا گھر ،200کنال زرعی اراضی سر گو دھا مالیتی6لاکھ60ہزار،1/4حصہ زرعی زمین مو روثی ضلع سانگھڑ اور گوجر خان،بلیو ایریا میں ایک یو نٹ مالیتی 8لاکھ،پلاٹ واقع سینٹ سیکر یٹریٹ ہائوسنگ سکیم مالیت 11لاکھ 51ہزار رو پے سوا 10لاکھ روپے کا ایک گھر جس میں را جہ پر ویز اشرف 1/2حصے کے مالک ہیں۔ انہوں نے 2017میں 2لاکھ7ہزار رو پے ٹیکس ادا کیا۔ را جہ جا وید اخلاص نے اپنے جو اثا ثے ظاہر کئے ہیں ان میں فیملی کے زیر استعمال 30تو لے سو نا،زوجہ کے نام 5انشورنس پالیسیاں اور اپنے نام ایک پالیسی،15لاکھ رو پے مالیت کا زاتی فر نیچر زیر استعمال،فارن کر نسی اکائونٹ میں 1200پائونڈ،مختلف بنک اکائونٹس میں 12لاکھ 66ہزار رو پے اور ایک اکاونٹ میں 5ملین رو پے ہیں اسکے علاوہ ایک پلازہ میں 1/10حصہ 25لا کھ رو پے،جدی رہا ئشی گھر مو ہڑہ نو ری 18لا کھ روپے،دو کان 6مر لہ مو ہڑہ نو ری 26لاکھ رو پے،زرعی زمین 40کنال بجرانہ 40لا کھ، زو جہ و برا دران کے نام98کنال اراضی سو ہا وہ مالیتی 60لاکھ اور ذاتی گھر گو جر خان 30لاکھ مالیتی اور مکان ڈھوک میکن 50 لاکھ رو پے،سٹی ولا میں مکان زیر تعمیر مالیتی 80لاکھ رو پے ہے۔ را جہ جا وید اخلاص نے بتا یا کہ انکی ایک زو جہ کے نام اثاثہ جا ت،زمین اور مکان ہیں وہ انکے بھائیوں کے نام ہیں جو بیرون ممالک میں ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جا ویداخلاص نے 2017میں 3845روپے انکم ٹیکس ادا کیا ۔ پی ٹی آئی کے چو ہدری محمد عظیم کے اثا ثہ جا ت کی فہرست خاصی طویل ہے انکی راولپنڈی، اسلام آ باد اور جھنگ میں 34کروڑ،34لاکھ اور9ہزار رو پے کی نا قابل انتقال 12جائیدادیں جن میں دو کا نات،گھر اور اراضی شامل ہے۔ایک کنسٹرکشن کمپنی ہے جسکے اثا ثے 40لاکھ کے قریب ہیںدوسرے کارو بار کے اثاثے تقریبا 94لاکھ اور تیسرے کا روبار کے اثا ثے پونے29لا کھ ہیں انکے زیر استعمال ایک گاڑی ہے جسکی مالیت ساڑھے 13لا کھ رو پے ہے۔

تازہ ترین