نواب شاہ (بیورو رپورٹ) نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں رینجرز اور پولیس کا سابق صدر آصف ذرداری کے قریبی ساتھی سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کے بنگلے پر آپریشن اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز نے اسماعیل ڈاہری اور ان کے بھائی کے بھائی کو تیس ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا جبکہ ان کے پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا ۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا اعلامئے میں کہنا ہے کہیہاں اس بات کو بھی واضح کیا جا تا ہے کہ ملزم اسماعیل ڈھری کی 40 ساتھیوں سمیت گرفتاری کی میڈیا رپورٹس حقائق کے منافی ہیں ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف 5 ایف آئی آرز درج ہیں جن میں اقدام قتل،علاقے میں فساد پھیلانے، غیر قانونی اسلحے کے زور پر امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے اور لینڈ گریبنگ جیسے جرائم کی دفعات شامل ہیں۔ملزم سے 5 عدد ایس ایم جیز بمعہ 12 عدد میگزین، ایک پسٹل 30 بور بمعہ ایک میگزین، 2 عدد گرینیڈ لانچرراؤنڈز 40 ایم ایم،2 عدد فیوز ہیڈز، 13 عدد راؤنڈز 30 بور پسٹل برآمد کئے گئے ہیں اور ملزم کو اسلحے اور ایمونیشن سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔